سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند

405

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کوبدھ صبح آٹھ بجے سے گیس فراہمی معطل کردی جائے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق صوبے بھر میںسی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔