ہیم ٹیکسٹائل نمائش کومئی 2021ء تک ملتوی کردیا گیا

233

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میسے فرینکفرٹ نے کورونا وائرس کے خدشات اور بین الاقوامی سفر میں مشکلات کے باعث جنوری میں منعقد ہونے والی ٹیکسٹائل صنعت کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق ہیم ٹیکسٹائل نمائش2021 شیڈول کے مطابق 12تا15جنوری تک فرینکفرٹ میںمنعقد ہونا تھی،تاہم اب کورونا وائرس کے خدشات اور خاص کر بین الاقوامی سفر میں درپیش مشکلات کے باعث ہیم ٹیکسٹائل نمائش 4تا7مئی تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انہوںنے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں 90فیصد نمائش کنندگان اور شرکاء بیرون ممالک سے آتے ہیں اور حالیہ سفری مشکلات کے باعث اس قدر بڑی تعداد میں لوگوں کی ہیم ٹیکسٹائل نمائش میںشرکت ممکن نہ ہوگی ،کورونا وائرس میںکمی کے بعد بین الاقوامی ٹیکسٹائل کمپنیوںکو بھی اپنے کاروبار کی بحالی اور نمائش میں شرکت کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے ،لہذا نمائش کنندگان اور شرکاء کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہیم ٹیکسٹائل نمائش کومئی تک ملتوی کرنا پڑا۔