صنعتی علاقوں میں گیس کی قلت خوفناک صورتحال ہے،سلطان چشتی

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کاروگیٹیڈکارٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سلطان صلاح الدین چشتی نے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بدترین صورتحال اور گیس کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب صنعتی علاقوں میں گیس پریشر میں50فیصد سے بھی زائد کمی کردی گئی ہے جس سے صنعتی پیداوارپری طرح سے متاثر ہورہی ہے جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں صنعتکاروں کو گھربیٹھنے پر مجبور کررہی ہیں۔سلطان صلاح الدین چشتی نے ایک بیان میں کہا کہ صنعتی علاقوں کو کئی ہفتوں سے گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے،گیس پریشر میں کمی سے پیداواری صلاحیت 50فیصد گھٹ گئی ہے، علاقے کی 30فیصد سے زائدصنعتوں کو 3سال سے گیس پریشر میں کمی کاسامنا ہے،صنعتی علاقوں کو گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی گیس پریشر میں مسلسل کمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تو گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث صنعتوں کو چلانا انتہائی دشوار ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کبھی گیس کا کم پریشر کبھی بجلی غائب ؟ صنعتکار اپنی فیکٹری کیسے چلائیں؟ حکومت اگر ملکی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔