کوسٹ گارڈ کی کارروائیاں، 112 ملین روپے کی اسمگل شدہ اشیا پکڑلیں

184

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈ نے مختلف کارروائیوں میں جھاڑیوں سے اعلیٰ معیار کی 3 کلو ہیروئن برآمد کر لی ،ناکہ کھاڑی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران950کلو گرام چھالیہ،3,302پیکٹ انڈین گٹکا، 92 عدد ٹائر،1659اسٹیک غیرملکی سگریٹ ،196 موبائل فون اور16 موبائل ٹیبلٹ برآمد کر لیے ۔وندر کے علاقے ڈام سے 1 لاکھ 25 ہزار 200 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا ، ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تحویل میں لی گئی اسمگل شدہ اشیا کی مالیت 112ملین روپے ہے۔