سیمونا ہالیپ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹوررنامنٹ جیت لیا

102

روم (جسارت نیوز) رومانیہ کی نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر2 سیمونا ہالیپ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی انجری مسائل کا شکار کیرولینا پالیسکووا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سیمونا ہالیپ کا تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس سے قبل یہ پہلا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں 28 سالہ عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا کے خلاف پہلا سیٹ 6-0 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں سیمونا ہالیپ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی کہ کیرولینا انجری مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔