باب ولس ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج سے شروع ہوگا

184

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انگلینڈ میں کھیلا جا رہا باب ولس ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 121 واں ایڈیشن اپنے اختتام مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ سمر سیٹ اور ایسیکس کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج سے لندن کے لارڈز گرائونڈ پر شروع ہوگا۔ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کی۔