اصلاحات کے بغیر اقوام متحدہ سے اعتماد اٹھ جائیگا،بھارت

265

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی وزیر اعظم مودی نے اقو ام متحدہ کو عصر حاضر کے حقائق کا عکاس بننے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر اس عالمی ادارے میں جامع اصلاحات نہ ہوئے ہیں تو لوگوں کا اس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا،اس عالمی ادارے میں ہمہ جہت اصلاحات کی رورت ہے، جو عصر حاضر کے حقائق کی عکاسی کرتی ہوں، جہاں تمام فریقوں کی آواز سنی جائے، عصری چیلنجز کو حل کیا جائے اور انسانی بہبود کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے، فرسودہ ڈھانچے کی مدد سے آج کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے، بھارت اس حوالے سے دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔