بااختیار شہری حکومت ناگزیر‘جے آئی یوتھ کا سیمینار آج ہوگا

373

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے تحت آج سہ پہر3بجے کراچی پریس کلب پر ’’حقو ق کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں ’’بااختیار شہری حکومت ناگزیر ‘‘کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا ۔سیمینار میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،معروف تجزیہ نگار مظہر عباس، صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران ، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن منیر اے ملک، ’’آباد ‘‘کے اویس تھانوی ، ایڈیٹر جسارت مظفر اعجاز، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر رضاعلی خان اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔