ہمارے نظامِ شمسی کا دسواں سیارہ

697

جولائی 2005 میں کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین فلکیات نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں سورج کے گرد چکر کاٹتی ایک شے کی نشاندہی تھی۔

ماہرین نے 2003 میں کیے گئے اپنے تجربات و تجزیات کی بنیاد پر یہ رپورٹ پیش کی تھی۔

اس رپورٹ میں اُنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سورج کے گرد یہ مادہ جو چکر کاٹ رہا ہے یہ سورج سے پلوٹو کے جتنے فاصلے سے بھی تین گنا زیادہ فاصلے پر ہے اور اسے نظامِ شمسی کا دسواں سیارہ قرار دیا جائے۔

اس مادے کی جسامت اور اس کی حرکات و سکنات کا مشاہدہ کرنے پر ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کی جسامت پلوٹو سے 3 گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔