تین ارب ڈالرز ملنے پر سوڈان اسرائیل کو تسلیم کرنے پر رضامند، رپورٹ

524

امریکی نیوز ویبسائٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان نے 3 ارب ڈالر کے بدلے اسرائیلی حکومت کے ساتھ  تعلقات کو بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

امریکی نیوز ویبسائٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاشی بحران اور تباہ کن سیلابوں سے ہوئے لاکھوں ڈالرز کے خسارے سے نمٹنے کے لئے سوڈان نے 3 ارب ڈالرز، براہ راست امدادی بجٹ اور امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے اگلے 3 سالوں تک سوڈان کو معاشی امداد فراہم کرنے پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معاشی امداد کے علاوہ سوڈانی حکومت چاہتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سوڈان کا نام امریکی محکمہ خارجہ کی ریاستی کفیل دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دے۔