اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرسے صحافی گرفتار

377

مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کی کوریج کے لیے آنے والے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے نجی چینل کے صحافی احتشام کیانی کوگرفتار کیا اور  تھانا رمنا منتقل کردیا۔

صحافی احتشام کیانی آج مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کوریج کیلئے ہائیکورٹ آرہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے صحافی کی گرفتاری پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی احتشام کیانی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب بھارہ کہو کے استقبالیہ کیمپ پر بڑی تعداد میں ن لیگی کارکن جمع ہے،مریم نواز کارکنوں سے خطاب کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہوں گی۔