عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلوں کا آغاز

449

کراچی : ( اسٹاف رپورٹر)عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تحت سال 2020 کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 داخلوں کےخواہش مند طلبہ 8 اکتوبر 2020 تک داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائیٹ (www.UIT.edu)دیکھ سکتے ہیں۔ بیچلرز پروگرام میں الیکٹریکل انجینئرنگ  (کمپیوٹر سسٹم، الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن، پاور )اور سائینسز میں کمپیوٹر سائینس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات شامل ہیں۔

 داخلہ فارم کامیابی سے بھرنے والے طلبہ کے لئے ایڈمٹ کارڈز بھی آن لائن ہی موجود ہوں گے، فارم جمع کروانے والے طلبہ کا داخلہ ٹیسٹ 10 اکتوبر 2020 کو این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔

  این ای ڈی یونیورسٹی کی بنیاد پر طلبہ داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پری میڈیکل کے طلبہ سائینسز پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں ۔