توہین آمیز خبر پر ترک صدر نے یونانی اخبار کیخلاف شکایت درج کروادی

464

ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونانی اخبار کی توہین آمیز سرخی پر شکایت درج کروا دی۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے ایک یونانی اخبار کے 4 سینئر ارکان کے خلاف توہین آمیز سرخی کے بارے میں مجرمانہ شکایت درج کروائی ہے۔

سرکاری طور پر چلنے والی انادولو ایجنسی کا کہنا ہےکہ صدر کے وکیل ہوسین آئین نے پیر کے روز دائیں بازو کے ایک اخبار ، دیموکراتیا میں سرخی چلانے کے بارے میں شکایت درج کروائی ہے۔

سرخی میں صدر طیب اردوان کی تصویر کے ساتھ توہین آمیز سرخی لگائی گی جو کہ اخبارات میں شائع ہوئی۔ سرخی کا انگریزی میں بھی ترجمہ شائع کیا گیا۔

انقرہ کے پراسیکیوٹر دفتر میں جمع کروائی گئی شکایت میں آئین نے مذکورہ اخبار کے مدیر سمیت 4 ارکان کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے صدر اردوان کی تضحیک اور توہین کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس شکایت کے بعد دارالحکومت میں استغاثہ نے اخبار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے پہلے ہی ہیڈ لائن کے بارے میں یونان کے سفیر کو طلب کیا تھا اور احتجاج کیا تھا جو اخبار کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوا تھا۔