سانحہ بلدیہ فیصلہ: سہولت کار اور حکم دینے والے پھر بچ گئے،علی زیدی

602

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور  علی زیدی کا کہنا ہےکہ سانحہ بلدیہ کے فیصلے سے ثابت ہوتاہے کہ آگ لگنا حادثہ نہیں دہشت گردی تھی، حسب معمول سہولت کار ،منصوبہ اور حکم دینے والے پھر بچ گئے۔

سانحہ بلدیہ کے فیصلے پر وفاقی وزیر  نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فیصلے نے ثابت کردیا کہ سندھ پولیس کی جے آئی ٹی میں گڑ بڑ کی گئی ہے،فیصلے نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 250 سے زائد افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں ایم کیوایم کے کارکنان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی جب کہ متحدہ رہنما رؤف صدیقی کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔