اثاثوں کا حساب دو، نیب نے مولانافضل الرحمن کو طلب کرلیا

564

اسلام آباد:جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی بالاخر نیب کے ریڈار پر آگئے،نیب نےانہیں آمدن سے زائد اثاثوں  کی انکوائری میں  طلب کرلیا ہے۔

نیب پشاور نے مولانا فضل الرحمٰن کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں یکم اکتوبر کو صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے، نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے 14 ستمبر کو آپ کےخلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی، اور نیب اس حوالے سے شواہد رکھتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کی نیب میں طلبی کو جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے انتقامی کارروائی سے تعبیرکیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی اے پی سی  کا ردعمل ہے، تاہم پارٹی نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ فضل الرحمن نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں، حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی قائد کو گرفتار کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔