مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ترک صدر

571

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے، یہ تنازع اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں امن اور انسانیت کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں ہزاروں بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں بسایا، پی کے اور وائی پی جی سمیت دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، لیبیا، شام، یمن سمیت جنگ زدہ علاقوں میں امن کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔