ترکی اور موصل کے درمیان ریل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

505

ترکی اور عراق کے شہر موصل کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ریلوے سروس شروع ہو جائے گی۔

موصل کے گورنر نجم الجبوری نے میڈیا کو بتایا کہ ترک کمپنیوں کے ساتھ ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ریلوے کی جدید سروس شروع کی جائے گی۔

ریلوے لائن موصل سے ترکی کی سرحد تک بچھائے جائے گی تاکہ سڑک کے ذریعے آمد و رفت کو کم کیا جا سکے۔

ترکی اور عراق کے درمیان عوام کی آمد و رفت کے لئے فی الحال حبرور ابراہیم خلیل بارڈر گیٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔ بارڈر پر رش ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔