نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر توہین عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

207

نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پرتوہین عدالت کیس سماعت کیلئےمقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔رجسٹرار ہائیکورٹ نے اینکرزکے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قراردینے پرعدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کیے تھے۔

عدالت نے چیرمین پیمرا کو بھی کیس میں نوٹس جاری کر رکھا ہے جب کہ مختلف نجی چینلزکےاینکرزکو بھی عدالت نے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔