چین کی کورونا ویکسین ترقی پذیر ممالک تک پہنچائی جائے گی، چینی صدر

453
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر

چینی صدر شی جنگ پنگ کا کہنا ہے کہ چین کی کووڈ 19 ویکسین ترجیحی بنیادوں پر ترقی پذیر ممالک تک پہنچائی جائے گی، چین کی کورونا ویکسین دنیا میں لوگوں کی فلاح کے لیے دستیاب ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جنگ پنگ  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے مقابلے کے لیے دنیا کو سائنسدانوں کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا،کورونا وائرس کے خلاف سب کو متحدہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وبا کا سیاسی مقاصد کا استعمال سختی سے مسترد کیا جانا چاہیے،چین کی کورونا ویکسین آزمائش کے تیسرے مرحلے میں ہے،دنیا میں معیشت کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ مزید قابل عمل پالیسیوں سے مضبوط کریں گے،چین کسی بھی ملک سے سرد یا گرم کسی بھی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا،ممالک کے درمیان اختلاف بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہیں،ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔