آذربائیجان میں فوجی کے قتل پر ترکی کی آرمینیا کو وارننگ

766

انقرہ:ترکی نے آذربائیجان میں فوجی کے قتل پر آرمینیا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آگ سے نہ کھیلے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر دفاع نے شہید ہونے والے فوجی اہلکار کی آذربائیجان کے ہم منصب سے تعزیت بھی کی۔

خیال رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی لڑائی میں آذربائیجان کا ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔ فوجی اہلکار کے مارے جانے پر ترکی نے آرمینیا کو وارننگ دی ہے کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کر دے۔

واضح رہے کہ آرمینیا نے 1991 سے آذربائیجان کے نیگورو کارا باخ علاقے پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق آذربائیجان کا حصہ ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی چار اور جنرل اسمبلی نے دو بار قرار دادیں منظور کی ہیں جبکہ کئی بین الاقوامی اداروں نے آرمینیا پر زور دیا ہے کہ وہ آذربائیجان کو اس کا علاقہ واپس کرے۔