صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل، وقف پراپرٹیز بل کی منظوری دی

383

اسلام آباد:صدر مملکت  ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ء کی منظوری دی۔

بل کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9 ہو جائے گی۔اس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی کْل تعداد بشمول چیف جسٹس کے 10 ہو جائے گی۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام  آباد  وقف پراپرٹیز بل 2020 ء  کی بھی منظوری دی۔ بل کے تحت اسلام  آباد  کے علاقوں میں وقف شدہ جائیدادوں کے بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔