ـ12 برس بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر پاکستان آمد

266

ہرارے(جسارت نیوز) دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ٹریننگ کیلئے ابتدائی25رکنی دستے کا اعلان کردیا، 20اکتوبر کو ٹیم 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20میچز کیلیے اڑان بھرے گی۔ زمبابوے نے پاکستان ٹورکیلئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا،ابتدائی طور پر25رکنی ٹریننگ اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت زمبابوین ٹیم 20اکتوبر کو پاکستان کیلیے اڑان بھرے گی، اس دورے میں شامل 3ون ڈے میچز آئی سی سی کی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، ان کا انعقاد30اکتوبر سے 3نومبر تک ملتان میں ہوگا، ٹی20میچز کی 7، 8اور 10نومبر کو راولپنڈی میزبانی کرے گا۔زمبابوے کا ٹریننگ اسکواڈ فراز اکرم، ریان برل، ریجس چاکابوا، برین چاری، ٹینڈائی چتارا، چھامو چھیبابا، ایلٹن چگمبرا، ٹینڈائی کرسورو، کریگ ایروائن، کائیکل جارویس، لیوک جونگوے، تناشے کمیون ہکامووے، ویسلے مدھیویرا، ٹائیمیسن ماروما، ویلنگٹن مساکیڈزا، برینڈن ماووتا، پیٹر مور، کارل ممبا، رچمونڈ موتمبامی، رچرڈ نگاراوا، سکندر رضا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ ٹریپانو اور سین ولیمز پر مشتمل ہے۔