اصغر الیون نے سرعلی اصغر ٹونی ویٹرن فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

267

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی فٹبال ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سر علی اصغر ویٹرنز فٹبال ٹورنامنٹ کافائنل میچ گل بلوچ فٹبال گراؤنڈ میں کراچی انٹر نیشنل اور علی اصغر ویٹرن الیون (A ) کے درمیان کھیلا گیا ۔ٹور نامنٹ کمیٹی کے چیئر مین طارق بلوچ اور آر گنائزنگ سیکرٹری زرخان بلوچ کی خصوصی دعوت پر سابق انٹر نیشنل اور قومی فٹبالر کی ایک بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی ۔ان میں پاکستان کے سابق کپتان علی نواز بلوچ ،شہزاد ، نوازرحمن ، عبدالصمد ،پرویز ،شبیر، خدا بخش ،ناصر اسماعیل کے علاوہ فٹبال کی دنیا کی نامور اور معروف شخصیات فائنل میچ کے موقع پر موجود تھیں۔جن میں ضمیر الاسلام ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کوارڈینیٹر افتخار بلوچ ،معروف فٹبال آر گنائزر عثمان بلوچ کے صاحبزادے اسحاق عثمان اور ڈی ایف اے ملیر کے سابق سیکرٹری شاہد تاج اور دیگر مہمانان گرامی شامل تھے۔ فائنل میچ کا آغاز بڑی تیزی کے ساتھ ہوا میچ کے ابتدائی لمحات میں کراچی انٹر نیشنل کے فارورڈ نسیم اختر نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی ۔ایک کے خسارے میں جانے کے بعد علی اصغر الیون کے فاروڈز نے کراچی انٹر نیشنل کے گول پر دباؤ ڈالنا شروع کیا لیکن علی اصغر الیون کی ٹیم کو گول اسکور کرنے میں کسی طرح کی کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔اسی اثناء میں کراچی انٹر نیشنل کی جانب سے علی نواز کے فرزند جاوید نواز نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔ پہلے ہاف میں علی اصغر الیون کے فاروڈز محمود رضا،فیصل مدنی اور شہزاد نے میچ کو برابر کرنے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن اس دوران کراچی انٹر نیشنل کے گول کیپر عاشق علی کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے علی اصغر الیون کی ٹیم کے فاروڈز کی ہر کوشش ناکام ہوتی نظر آئی۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر کراچی انٹر نیشنل کی ٹیم کو2 گول کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہا ف کے آغاز کے ساتھ ہی علی اصغر الیون کی ٹیم نے کراچی انٹر نیشنل کی ٹیم پر حملے کرنے شروع کرد یے اس دوران کراچی انٹر نیشنل نے بھی علی اصغر الیون کی ٹیم کے خلاف اٹیک جاری رکھاکراچی انٹر نیشنل کے نسیم اختر کے ایک شاندار گول کی بدولت مقا بلہ 3-0 ہوگیا اور چند ہی لمحوں بعد لال محمد عرف لالو نے یکے بعد دیگر2 گول اسکور کرکے مقابلہ 5-0کردیا میچ کے ریفری محمد عمر کے اختتامی وسل کے ساتھ ہی کراچی انٹر نیشنل کی ٹیم 5-0 کی واضع برتری کے ساتھ سر علی اصغر ٹونی ویٹرن فٹبال ٹورنا منٹ کی ونر ٹرافی کی حق دار ٹہری۔فائنل میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں ،ریفریز اورکمیٹی کے ورکرز کو اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے فائنل میچ کے ونر ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 30ہزار اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 20 ہزار روپے کیش ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی علی اصغر الیون کے شہزاد ٹاپ اسکورر کراچی انٹرنیشنل کے لال محمد لالو اوربہترین گول کیپر کا ایوارڈ کراچی انٹر نیشنل کے عاشق علی نے حاصل کیا ۔ فائنل میچ کے ریفری محمد عمر جبکہ معاونین میں محمد حنیف اور نذیر خان میچ کمشنر کے فرائض عنایت اللہ نے انجام دے جبکہ میڈ یا کوارڈینیٹر کے فرائض گلزار بلوچ نے انجام دیے۔