وفاق کو سندھ کے کاشتکاروں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، مرتضیٰ وہاب

195

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کو سندھ کے کاشتکاروںکے مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں،حالیہ بارشوںمیں سندھ کے زرعی علاقوں کو ناقابل تلافی نقصا ن پہنچا ہے،تاہم سندھ کے مسائل وفاق کی ترجیحات میں شامل نہیں،وہ پاکستان پروگریسو جنرز گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی کے ساتھ ساتھ سانگھڑ،میر پور خاص،ٹنڈو الہ یاراور دیگر شہروںمیں بھی کافی نقصا ن ہوا،تاہم میڈیا نے اس حوالے سے صرف کراچی کو فوکس رکھا،ہم نے وفاقی حکومت کو سندھ کے تباہ حال کاشتکاروںکی امداد کے لیے خطوط بھی لکھے مگر تا حال اس کا نتیجہ نہیںنکلا،اس موقع پرپاکستان پروگریسو جنرز گروپ نے حکومت سندھ سے روئی پر فی من ایکسائز ڈیوٹی میںکمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے سیڈز درآمد کیے جائیں اور مارکیٹ میںموجود ناقص اور جعلی بیجوںکے خلاف اقدامات کیے جائیں۔