فیس بک پر موسمیاتی تبدیلیوں کی بروقت اور درست معلومات

179

چند دنوں بعد فیس بک اپنی مرکزی ایپ میں ایک بالکل نئے ’’کلائمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر‘‘ کا آغاز کرے گا جس کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔
فیس بک کے مطابق کورونا وبا کے دوران پلیٹ فارم سے لوگوں کی بڑی تعداد جڑی ہے اور انہیں درست معلومات حاصل ہوئیں تاہم اب آب و ہوا میں تبدیلی کی صورت میں ایک نیا بحران ہمارے سامنے ہے۔ اسی لیے آب و ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی سائنس پر ایک معلوماتی مرکز کھولا جارہا ہے جو لوگوں کو اس مضمون سے درست انداز میں آگاہی فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ فیس بک موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے بھی رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ ایک جانب تو لوگوں کو صحیح معلومات فراہم کی جاسکیں تو دوسری جانب اس سے وابستہ افواہوں اور نظریاتی سازشوں کو بھی روکا جاسکے گا۔