پولیس مقابلے میں زخمی اور لیاری گینگ وار کارندے سمیت 27 گرفتار

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان دہشت گردی منشیات فروشی، ڈکیتی اوررہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے ،گرفتار ہونے والے 2ملزمان مقابلے میں زخمی بھی ہوئے، ملزمان سے کلاشنکوٖف سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ،منشیات ،مسروقہ موٹرسائیکلیں اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں، تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس نے گینگ وار کے ایک کارندے فراز علی عرف ڈبر کو گرفتار کرکرلیا۔ بہادرآباد پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے دوران ڈکیتی ،رہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوںمیں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، یوسف پلازہ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈکیت زخمی حالت میںگرفتار کرلیے۔پولیس نے ایک کارروائی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب لیاری گینگ وار 2 کارندوں کبیر احمد اور حسام کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے،شرافی گوٹھ پولیس نے میں نجی کمپنی کے لاکرز سے چوری کرنے والا ملزم حاجن کوگرفتار کرلیا، شرافی گوٹھ پولیس نے گٹکا فروش حنیف کوگرفتار کرلیا ۔ سپر ہائی وے پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں میں ملوث 2ملزمان عبد الستار رانجھن اور رفیق وزیر شیخ کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا ۔گلشن معمار پولیس نے پولیس نے لنک روڈ پر نجی فارم ہاؤس کے قریب کارروائی میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔قائد آباد پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل شاہ حسین کوگرفتار کرلیا۔ضلع وسطی کی انوسٹی گیشن پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں میں بھتا خوری اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 11 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔