لینڈ گریبر کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ اوشریف آباد کیخلاف مظاہرہ

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہران ٹائون کورنگی شریف آباد میں لینڈ گریبر کی سر پرستی کرنے پر ایس ایچ اوکے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ15 ستمبر کو اچانک رات 3بجے متعدد افراد گھر میں داخل ہوگئے اور میری فیملی پر تشدد کر نا شروع کر دیا ، ہمارا سامان اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیا ہم زخمی حالت میں متعلقہ تھانے پہنچے، پولیس اہلکاروں نے 12گھنٹے تک تھانے میں ہی بٹھا کر رکھا۔ مہر ان ٹائون کے بیشتر افراد کے گھروں پر غنڈہ عناصر نے قبضہ کیا ہوا ہے ، جن کو سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں,وزیر اعظم‘ وزیر اعلیٰ نوٹس لیں۔