میٹرک سائنس 2020ء کے امتحانی نتائج کااعلان

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس BSEK اسپیس دے کررول نمبرلکھنے کے بعد 8583 پر بھیج کر نتائج کو معلوم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے نتائج کے اجرا کو بروقت یقینی بنانے کیلیے بھرپور محنت کی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال امتحانات ملتوی ہونے کے باعث صرف ان طلبہ و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے ان تمام طلبہ و طالبات کو پروموٹ کر کے ان کے نتائج کو ریلیز بھی کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلبہ و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروںمیں3فیصد اضافی نمبر دے دیے گئے ہیں۔ اس سال 2020 میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد94189اور طالبات کی تعداد74691 ہے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب99.8فیصد رہا۔