ماضی میں مینڈیٹ لینے والوں نے عوام کو مایوس کیا،سردار عبدالرحیم

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو فنکشنل لیگ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ ماضی میں عوام سے مینڈیٹ لینے والوں نے انہیں مایوس کیا ہے، آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام فنکشنل لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں، فنکشنل لیگ شہر کے تمام حلقوں پر امیدوار کھڑے کرے گی ،بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کارکنان عوامی رابطہ مہم تیز کریں۔