چینی صدر کے ناقد کو 18 سال کی قید

455

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کے کوروناوائرس وبا کیخلاف ناقص اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے والے چینی سرکاری ریئل اسٹیٹ کمپنی کے سابق چئیرمین کو 18 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رین زیقیانگ جو کہ شی جن پنگ کو کورونا وبا کے خاتمے کیلئے کیے گئے ناقص اقدامات پر عوام سطح پر تنقید کا نشانہ بناتے تھے، کرپشن کیس کی بنیاد پر عدالت نے انہیں 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

رین زیقیانگ کو کرپشن کی بنیاد پر اُس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ووہان میں سر اُٹھانے والے کوروناوائرس کیخلاف ناقص اقدمات کئیے جانے پر چینی صدر کیخلاف ایک مضمون شائع کیا تھا۔