اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ

595

کراچی: ملک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا،جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 166 روپے 29 پیسے رہی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافہ ہوا،جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 166 روپے 40 پیسےکا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج سرمایہ کاری  کا رجحان منفی رہااور100 انڈیکس 330 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،100 انڈیکس  42  ہزار 174 پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کی کمی واقع ہوئی،سونے کی قیمت میں فی تولہ 200روپےکمی کے بعد ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 14ہزار 700 روپے ہوگئی ہےجبکہ10گرام سونے کی قدر 171روپےکم ہوکر 98 ہزار337 روپے ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 21 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 932 ڈالر فی اونس ہے۔