امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

481

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیاکےمطابق طیارے نےآسٹن سے لوویزیانا کےلیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،تاہم اس دوران طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

طیارے کے ملبے سے دو مرد اور دو خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیںتاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔