پاکستان کی سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

369
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد:پاکستان  نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حوثی باغیوں کےحملے سے سعودی علاقے جیران میں عمارتوں کو نقصان پہنچا،حوثی باغیوں کے حملے میں شہری بھی زخمی ہوئے ہیں،سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ حوثی باغی سعودی عرب میں تشدد پسند کارروائیاں کرکے سعودی شہریوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔