پنجاب، ڈاکوؤں نے ایک خاتون کو حوس کانشانہ بناڈالا

381

اوکاڑہ: پنجاب میں لاہور موٹر وے سانحے کے بعد ایک کے بعد ایک بد فعلی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات رونما ہونا شروع ہوگئے، دیپالپور میں شادی شدہ خاتون کو چار مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گزشتہ روز ایک اور خاتون کی عصمت دری کردی گئی، دیپالپور میں شادی شدہ خاتون کو چارمسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کر حوس کا نشانہ بنایا اور گھر سے سے طلائی زیوات نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

جہاں تھانہ صدر دیپالپورکی حدود میں ڈاکووں نے محنت کش کے گھر میں گھس کر طلائی زیوات نقدی اورقیمتی سامان لوٹا اور گھر کی ایک شادی شدہ خاتون کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مسلح ڈاکوؤں نے خاوند اور دیگر گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کردیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ  پولیس نے شوہر کی مدعیت میں 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوکاڑہ عمرسعید ملک متاثرہ فیملی کے گھر پہنچے، جہاں انہوں متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ڈی پی اوکاڑہ کا کہنا ہےکہ ضروری شواہد اور فارنزک ٹیم تشکیل دے دی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔