کوئی بھی مقررصحابہ کرامؓ کی توہین نہیں کرے گا،وحدت امت کانفرنس کا اعلامیہ

463
notification issued

اسلام آباد :وحدت امت کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مقررصحابہ کرامؓ کی توہین نہیں کرے گا، قرآن وسنت کی روشنی میں دیاجانےوالافتویٰ ہی معتبر ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں وحدت امت کانفرنس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ قرآن وسنت کی روشنی میں دیاجانےوالافتویٰ ہی معتبر ہوگا،کوئی بھی مقررصحابہ کرامؓ ،خلفائےراشدین ،ازواجِ مطہرات کی توہین،تکفیر نہیں کرےگا،اقلیتوں کی عبادت گاہوں،انکےجان ومال کی توہین کرنیوالوں کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہشرانگیز،دل آزارکتابوں،پمفلٹس،تحریروں کی اشاعت،تقسیم وترسیل نہیں ہوگی،کسی بھی مسلم یا غیر مسلم کو ماورائے عدالت واجب القتل قرار نہ دیا جائے۔

اعلامیہ مزید بتایا گیا کہ  اب کسی بھی اسلامی فرقے کو کافر قرار نہ دیا جائے، اسلام کی توہین کرنےوالےکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی،کوئی توہین کرے گاتو تمام مکاتبِ فکر اس سے اعلانِ لا تعلقی کریں گے،حکومت توہین کرنے والے فرد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، تمام مکاتبِ فکر،مذاہب کی قیادت مذہب کےنام پردہشتگردی سےاعلانِ لاتعلقی کرتی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہاگیا کہ مذہب کےنام پردہشتگردی،انتہاپسندی،فرقہ وارانہ تشدد،قتل وغارت گری اسلام کے خلاف ہے۔

جبکہ دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی  نے وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک قوم بننے کیلئے ہمیں تفرقے سے بچنا چاہیئے۔آپس کی نااتفاقی و ناچاکی نےعراق اور شام کو تباہ کردیا۔قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ اپنی تقاریر اور طرز عمل سے تفرقہ بازی سے باز رہنے کادرس دیا۔