کے الیکٹرک کیخلاف نیپرا کی سماعت، شہریوں کا احتجاج

484

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف خلاف نیپراکی سماعت ہنگامے کی نظر ہوگئی، نیپرا سماعت میں آئے شہریوں کے سوالات نہ لینے پر شہریوں نے احتجاج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف نیپرا کی سماعت ہوئی جس میں شہریوں نے شرکت کی، سماعت اس وقت بدنظمی کی نظر ہوئی جب نیپرا سماعت میں آئے شہریوں کے سوالات کو سننے سے انکار کیا گیا۔’

Image

اس موقع پر سماعت میں شرکت کیلیے آئے شہریوں نے احتجاج کیا جس کےوجہ سےنیپرا چیرمین کو سماعت 30 منٹ ملتوی کرنا پڑی ، شہریوں نے کہا کہ اگر ہمیں نہیں سنا جائے گا تو سماعت کس لیےہے ، ہمیں یہاں وقت ضائع کرنے کیلیے بلایا گیا۔

شہریوں نے دورانِ سماعت کے الیکٹرک  کیخلاف نعرے بازی کی ،اس دوران شہریوں اور کے الیکٹرک کےسی ای او کے مابین تلخ جملوں اور بدکلامی دیکھنے میں آئی۔

Image

دوسری جانب کے الیکٹرک کے خلاف نیپراکی سماعت میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی۔

سماعت کے دوران  شہریوں نے کے الیکٹرک کے سی ای او سے سوالات کیے تو  وہ سماعت سے اٹھ کر چلتے بنے۔