بھارتی صحافی ‘چین کو حساس معلومات’ دینے پر گرفتار

507

نئی دہلی: بھارت میں رہ کر چین کیلیے جاسوسی اور حساس خفیہ معلومات چینی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو فراہم کرنے کے الزام میں فری لانس صحافی راجیو شرما کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فری لانس صحافی راجیو شرما بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا رہائشی ہے، حساس خفیہ معلومات چینی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو فراہم کرنے کے الزام میں اسے رواں ہفتے ہی گرفتار کیا گیا۔

بھارت نواز میڈیا کے مطابق راجیو شرما گزشتہ کچھ برسوں سے چینی خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کے کام میں مصروف تھا۔

ایجنسی کی رپور ٹ کے مطابق اگر 61 سالہ شرما پر یہ الزامات ثابت ہو گئے تو اسے چودہ سال تک کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔

Arrested scribe Rajeev Sharma was passing info about India's border  strategy to Chinese - The Economic Times

 

دوسری جانب بھارتی  پولیس کا کہنا ہے کہ شرما کی رہائش گاہ سے اہم خفیہ دستاویزات بھی ضبط کر لی گئی ہیں جبکہ تفتیش کرنے پر راجیو شرما نے انکشاف کیا کہ وہ خفیہ اور حساس معلومات خریدنے کے عمل میں ملوث رہا ہے۔

نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس سنجیو کمار یادو نے بتایا ہے کہ شرما کے لیپ ٹاپ سے بھارتی محکمہ دفاع سے متعلق حساس معلومات حاصل کر لی گئی ہیں، راجیو شرما الزام ہے کہ انہوں نے3 ملین بھارتی روپے کے عوض یہ خفیہ معلومات چینی خفیہ اداروں کو فروخت کیں۔

Delhi-Based Freelance Journalist Rajeev Sharma Arrested Under Official  Secrets Act | HW English

بھارتی پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس بات کو بتانے سے گریز کیا ہے کہ شرما نے کس نوعیت کی معلومات چین کو فروخت کی ہیں، ادھر چینی وزارت خارجہ نے بھی اس بھارتی الزام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیاکاکہنا ہے کہ راجیوشرما نے جو معلومات مبینہ طور پر چین کو فراہم کی ہیں، ان میں بھارت اور بھوٹان کی سرحد فوجیوں کی تعیناتی، دفاعی حکمت عملی، میانمار میں بھارتی فوج کی سرگرمیوں اور دلائی لامہ سے متعلق ہیں۔