عالمی سازش کے تحت اپوزیشن نے اداروں کو متنازع بنایا،وفاقی وزرا

430

اسلام آباد:وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوسمجھ آگئی ہےکہ اسےاین آراواورنیب میں رعایت نہیں ملےگی،جس کی وجہ سے اے پی سی میں مایوسی اور ناامیدی نظر آئی ہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات  شبلی فراز ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کے ہمراہ گزشتہ روز ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ووٹوں سےمنتخب ہوکرآئےہیں چوردروازوں سےنہیں آئے، اپوزیشن  کئی سال حکومت میں رہی کتنی بارانہوں نےکشمیرکامسئلہ اٹھایا؟ عمران خان نےاقوام متحدہ سمیت ہرفورم پرکشمیرکامعاملہ اٹھایا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ایک عالمی سازش کے تحت اپوزیشن نے اداروں کو متنازع بنایا،چین نےموجودہ حکومت کےساتھ سی پیک فیزٹوکامعاہدہ کیاہے،سی پیک رول بیک نہیں رول آن ہورہاہے،جس سے چین مطمئن ہے۔

شاہ محمود قریش کاکہنا تھا کہ دنیاامن معاہدہ میں پاکستان کےکردارکی تعریف کررہی ہے، نوازشریف نےافغانستان میں پاکستان کوناکام قراردیا، پاکستان کی کوششوں سےافغانستان میں مذاکرات کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اداروں کو متنازع کر کے ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی، پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالنےکےلیےاپوزیشن کےپاس گئے، اپوزیشن کومشترکہ اجلاس میں جوسبکی ہوئی اس کےذمہ دارہم نہیں، سخت لاک ڈاؤن کامطالبہ کرنےوالےاب جلسےجلوسوں کی بات کررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کوروناچیلنج کےباوجودمعاشی اعشاریےبہترہوناشروع ہوگئےہیں،ن لیگ ملکی معیشت کودیوالیہ کرکےگئی تھی۔

اسد عمرنے کہاکہ بھارتی میڈیا نے نواز شریف کی تقریر کو سرخیوں میں لگایا، نوازشریف کی تقریر پر خوشی کی لہر بھارت میں دکھائی دی، بھارتی میڈیا نے نواز شریف کی تقریر کو سیاست میں واپسی قراردیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ فوج اور سویلین حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، اپوزیشن کی سیاست ہی نہیں جائیدادیں بھی داو پر لگی ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ قانون سےاپوزیشن کی ملک سےباہرجائیدادوں کوخطرہ ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ نوازشریف بڑےتوانا اورہشاش بشاش لگ رہےتھے، اس الیکشن میں نوازشریف کوشکست ہوئی تووہ سیخ پاہوگئے، کیاجن انتخابات میں نوازشریف وزیراعظم بنےوہ شفاف باقی دھاندلی شدہ تھے؟ نوازشریف نےانتخابی عمل کومشکوک بنانے کی کوشش کی،

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف لندن کےمنہگے فلیٹ میں بیٹھ کرعوام کوسڑکوں پرنکلنےکاکہہ رہےہیں ،پتا تھا نواز شریف واپس نہیں آئیں گے اس لئے7ارب کا بانڈرکھاتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہےنوازشریف کوبھولنے کی بیماری ہوگئی ہے،انہيں اپنا ماضی یاد ہی نہیں،نواز شریف کالا کوٹ پہن کر گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے،جمہوریت کیخلاف جتنی بھی سازشیں ہوئیں نوازشریف کی قیادت میں ہوئیں۔