گیس پریشر میں کمی، سردیوں میں مشکلات کا سامنا متوقع

186

کراچی: سندھ بھر میں گیس پریشر کی کمی سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں موسم سرما کے دوران 300ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا متوقع ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر گھریلوں صارفین کو مشکلات ہوسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی جبکہ گیس فیلڈز سے ایس ايس جی سی کو گیس کم مل رہی ہے جس کی وجہ گیس فیلڈ سے کم پریشر (لوگیس پریشر) ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی ہمیں شارٹ فال  یا کم پریشرکا سامنا ہے مگر  گھریلوصارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے  ملک کے کئی علاقوں میں سردیوں میں گیس لوڈسیڈنگ میں  اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث صاردفین لکڑیوں یا متبادل زریعے سے کھانا پکانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں۔