عالمگیر وبا: دنیا بھر میں یومیہ 2لاکھ50ہزار کیسز روپورٹ

399

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ65 ہزار626 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ12لاکھ74ہزار803 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ28لاکھ51ہزار624 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 70 لاکھ 5 ہزار628 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ4ہزار120 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 54 لاکھ 96 ہزار410 افراد متاثر،87 ہزار 957 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 44 ہزار629 اور اموات 1لاکھ36 ہزار895تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ9 ہزار595افراد متاثر، اموات19ہزار489، پیرو میں7 لاکھ 68ہزار 895، اموات 31 ہزار369، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 61ہزار211، اموات کی تعداد 15ہزار953 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 65 ہزار 76 افراد متاثر، اموات کی تعداد 24 ہزار208 ہوگئی۔

دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد73ہزار493، اسپین میں اموات 30 ہزار495، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد4ہزار979 افراد، سعودی عرب میں 4ہزار485 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔