خواتین حجاب کو اپنے لیے رحمت سمجھیں ،فرحت حیات

122

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)شہدادپور کے تحت “حیاوحجاب،تحفظ بھی، رحمت بھی” کے عنوان سے حجاب،سیمینار” کا انعقاد کیا گیا۔حجاب_سیمینار سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سانگھڑ کی ناظمہ فرحت حیات، شہدادپور کی ناظمہ سلمی شوکت اور ٹنڈوآدم کی ناظمہ ناہید وحید حیاوحجاب کے موضوع پر لیکچر دیا۔ انہوں کہا کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے عورت کواعلی مقام عطا کیا ہے خواتین حجاب اور پردے کو اپنے لیے رحمت سمجھیں کیونکہ پردہ کرنے سے بہت ساری پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بے راہ روی بڑھ رہی ہے جس کی ایک وجہ بے پردگی کا بڑھنا بھی ہے ۔ اس موقعے پر نگراں الخدمت(حلقہ خواتین) ضلع سانگھڑ خورشید بیگم نے اعزازی شرکت کی۔حجاب کانفرنس میں اسلامی جمعیت طالبات کے نظم نے بھی کارکنان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔