میہڑ،شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوامی تحریک کا احتجاج

115

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ میں عوامی تحریک کی جانب سے بڑھتی ہوئی بے امنی ، صفائی نہ ہونے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، واٹر سپلائی لائن ناکارہ ہونے ، تحصیل اسپتال میں ادویات کی قلت اور دیگر مسائل کے حل کے لیے مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار ، امتیاز جتوئی ، ایڈووکیٹ مشتاق چانڈیو ، حیدر ملاح ، منصور چانڈیو اور نجیب مہیسر و دیگر کی رہنمائی میں رادہن اسٹاپ سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میہڑ میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، شہر گندگی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے شہر میں بڑھتی ہوئی بے امنی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر کے بنیادی مسائل اور بے امنی کیخلاف اقدامات اٹھا کر شہریوں کی بے چینی دور کی جائے۔