الخدمت آرفن پروگرام کے تحت فن مصوری و مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

537
حیدرآباد: الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت فن مصوری و مضمون نویسی مقابلہ تقریب سے سید یونس حافظ طاہر مجید،ناصر الدین شیخ، ڈاکٹر سید نذیر حیدر ودیگر خطاب کررہے ہیں،طلبہ میں شیلڈ و سرٹیفکیٹ تقسیم کیا جارہا ہے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر پروگرام سندھ ریجن کے تحت لطیف آباد نجمی بینکوئیٹ میں’’ فن مصوری اور مضمون نویسی ‘‘کا مقابلہ منعقدہ ہوا۔مقابلے میںحیدرآباد ، ٹنڈو الٰہیار، بدین ، نوابشاہ اور میر پور خاص سمیت 35طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔تقریب سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ناصر الدین شیخ ، نائب صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ سید یونس، جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن سندھ محمد شاہد،جنرل سول اسپتال حیدرآباد و جامشوروکے اے ایم ایس ڈاکٹر سیدنذیر حیدر شاہ، سرپرست الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد و امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید،زین العابدین لغاری، نصر اللہ لغاری ، صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، جنر ل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد نعیم عباسی ، سابق صدر چیمبر آف کامرس سلیم سمن ، صدر صرافہ بازار ایسوسی ایشن شکیل شیخ نے بھی خطاب کیا ۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ناصر الدین شیخ نے اپنے خطاب میںکہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے فن مصوری اور مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کر کے کورونا وائرس کے دوران جو کچھ ہوا اس فن کو تخلیق کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، فن مصوری کے ذریعے بچے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے معاشرے میں سدھار پیدا کر سکتے ہیں۔ نائب صدر الخدمت فائونڈیشن سندھ محمد یونس نے کہا کہ معاشرے کے یتیم و مستحق بچوں پر اپنا دستِ شفقت رکھ کر ان کوبھی اپنے بچوں کی طرح اچھی تعلیم و تربیت کا حق دلا کر ان کو معاشرے کا بہترین انسان بنانا ہمارا فرض ہے۔سر پرست الخدمت فائو نڈیشن ضلع حیدرآباد و امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے کہاکہ بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں ، پاکستان کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کیلییہمیںمستحق اور یتیموں کی مدد اور کفالت کیلیے بڑھ چڑھ کر آگے آنا ہوگا۔دینی نقطہ نظر سے ہم سب کی ذمے داری بنتی ہے کہ ہم ان بچوں کی سرپرستی کریں ۔جنرل سول اسپتال حیدرآبادکے اے ایم ایس ڈاکٹر سید نذیر حیدر شاہ نے کہا کہ فن مصوری کی کاوش قابل ستائش ہے ۔ بچوں میں تخلیقی صلاحیت ہوتی ہے اس سے بچوں کی ذہنی نشوو نما میں اضافہ ہوتا ہے، الخدمت فائونڈیشن ہمارے ملک میں اسی طرح خدمت کرتا رہے ۔صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اللہ کی مدد، تائید اور مخیر حضرات کے بھرپور تعاون سے اور الحمد للہ الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد میں 200 سے زاید یتیم اور مستحق بچوں کی مکمل تعلیم و تربیت کی کفالت بھی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی طرح مجموعی طور پر الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد کے جاری مختلف شعبہ جات کے تحت شہر سمیت ضلع بھر میں سالانہ لاکھوں سے زائد مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں۔ پروگرام کے آخر میںفن مصوری اور مضمون نویسی میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ ، سرٹیفیکٹ اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
فن مصوری مقابلہ