ایم 8 منصوبے کی سڑک کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کر دیا ،عاصم سلیم باجوہ

319

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی تعمیروترقی جاری ہے اور ایم 8 منصوبے کی اہم سڑک کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے ، منصوبہ کی تکمیل سے گوادر پورٹ کا ملک سے رابطہ مضبوط ہو گا، ان منصوبوں سے علاقے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں پر دن را ت کام جاری ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے چارٹ کے ذریعے نشاندہی کی ہے کہ سڑک کی تعمیر سے علاقہ کا بلوچستان اور دیگر صوبوں سے کس طرح رابطہ مضبوط ہو گا۔