دیکھتے ہیں جمہوریت مظلوموں کے جبر کا بدلہ کیسے لے گی؟ اسلم رئیسانی

173

کوئٹہ(آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ جمہوریت مظلوموں کے جبر کا بدلہ کیسے لے گی؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اے پی سی سے خطاب میں لوگوں کے سامنے اپنا مقدمہ چلانے کی اجازت ہونی چاہیے ۔