موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلیے 8 ٹیمیں تشکیل

151

لاہور(صباح نیوز) موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے 8 چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔چیئرمین اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم شہزاد سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیموں میں سی آئی ے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ملزم کی اطلاع پر تمام اضلاع میں ریپڈ ریسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں،تاہم ابھی تک اس کیس کی تفتیش میں صرف 2 ملزمان ملوث پائے گئے ہیں جس میں سے ایک ملزم شفقت گرفتار کیا جا چکا ہے، متاثرہ خاتون کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھنا ضروری ہے۔ جس طرح ملزم شفقت کو گرفتار کیا گیا اسی طرح مفرور عابد کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔