سی سی پی او لاہور نے مدد اور رہنمائی نہ کرنے پر ایک اور ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرا دیا

487

لاہور (آن لائن) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے مدد اور رہنمائی نہ کرنے پر ایک اور ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرا دیا،ہیڈ کانسٹیبل بلال کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے صبح سویرے پولیس ریسپانس چیک کرنے کے لیے ہیلپ لائن15پر کال کی، سی سی پی او لاہور نے ہیلپ لائن15پر عام شہری بن کر فرضی کال کرکے مدد مانگی،چوکی ہلوکی کی پیٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل نے مدد کے بجائے تھانہ کاہنہ رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے ہیڈ کانسٹیبل سے رہنمائی کے لیے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانہ کاہنہ کے نمبرز بھی مانگے،پیٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد اور رہنمائی کے بجائے دوبارہ15پر کال کرکے نمبرز لینے کا مشورہ دیا ۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے مدد اور گائیڈ نہ کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل بلال کو حوالات میں بند کرا دیا ، مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ۔