سہولت کار بھی مان رہے ہیں حکومت فیل ہو چکی ہے‘ قمر الزماں کائرہ

271

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ آج سہولت کار بھی مان رہے ہیں کہ حکومت فیل ہو چکی ہے۔یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔ خلاف دستور ملک کو نہیں چلایا جا سکتا ہے۔ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معیشت تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔