نوشہرہ ، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

278

نوشہرہ (صباح نیوز ) مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 27سالہ نوجوان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بزرگ والد بال بال بچ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول صادق خان نے کچھ عرصے قبل ملزمان کے جوان سال بیٹے کو قتل کیاتھا، واقعہ میں 4 راہگیر بھی زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان جرم کے بعد فرار ہوگئے۔