اپوزیشن جماعتیں کبھی متحد نہیں ہو سکتیں،گورنر پنجاب

118

لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے یہ کبھی ایک پیج پر نہیں آ سکتیں،حکومت کے باقی 3 سال بھی پورے ہوں گے۔یہ بات انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔گورنر سندھ نے بارشوں سے متاثرہ سندھی عوام کے لیے ریلیف پیکج پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سال 2023ء تک اے پی سیز ہوتیں رہیں گی لیکن حکومت قائم رہے گی۔